ہے ملتانی اگر مٹی
دکھائے گی اثر مٹی
ہمارے ملک کا عالم
اِدھر مٹی اُدھر مٹی
الرجی ہوگئی ہم کو
یہاں شام و سحر مٹی
ذرا بھی شرم ہوتی تو
نہ ہوجاتے بشر مٹی
ہوئے کیوں پیٹ میں کیڑے
نہیں کھائی اگر مٹی
گدھا رکھا ہے جس نے بھی
ہوا پھر ہر سفر مٹی
نہ پہنچے صنفِ نازک تک
تو شاعر کا ہنر مٹی
شاعر: امجد علی راجاؔ